info@pvtc.gop.pk
+92 (42) 3520 9200

عمومی سوالات

PVTC سے کیا مراد ہے ؟

PVTC سے مراد   Punjab Vocational Training Council   ہے

یہ VTI کیا ہے ؟

VTI سے مراد   Vocational Training Institute   ہے یہ ادارے مستحقین ذکوہ کی مستقل بحالی کیلئے ان کو قابل روزگار مہارت میں تربیت دیتے ہیں ہر VTI کا انتظام مقامی   Board of Management (BOM)   کے پاس ہوتا ہے

یہ BOM کیا ہے ؟

BOM   اختصار ہے   Board of Management   کا ۔ ہر   VTI   کا انتظام   Board of Management   کے پاس ہوتا ہے جو کہ دو سے چھ کاروباری افراد، صنعتی ماہرین، ترقی پسند زراعت کار، تاجروں اور سماجی کارکنان پر مشتمل ہے

MOZU   کا کیا مطلب ہے؟

MOZU   اختصار ہے   Ministry of Zakat & Ushar   کا ۔

MOZU   تعلیمی وظیفہ (ٹیکنیکل) کا منصوبہ کیا ہے؟

یہ منصوبہ مرکزی زکوہ کمیٹی کی طرف سے مستحقین زکوہ کو وقت کی ضرورت کے مطابق مہارت مہیا کرنے کیلئے منظور کیا گیا ہے تاکہ ان کی مستقل بحالی ہو سکے اس منصوبہ کے تحت مستحقین کو دوران تعلیم، تعلیمی اور ذاتی اخراجات کیلئے زکوہ کی مد سے وظیفہ دیاجاتا ہے اور مستحقین کورس کی کامیاب تکمیل پر اوزاروں کی خریداری کیلئے ۵۰۰۰ روپے کی گرانٹ کے بھی اہل ہو جاتے ہیں

کون   MOZU   تعلیمی وظیفہ (ٹیکنیکل) کے لئے اہل ہے؟

بے روزگار مسلم نوجوان جن کی عمر ۱۵ سے ۳۵ سال تک ہے اور غربت کی لائن سے نیچے رہ رہے ہیں

غربت کی حد کی وضاحت کیسے کی جاتی ہے؟

منصوبہ بندی کمیشن آف پاکستان نے روزانہ بالغ مساوات کے مطابق 2350 کیلوری کا کیلورک نرخ پر مبنی ایک غربت کی حد اختیار کی ہے. یہ غربت کی حد تقریبا 2004 میں بالغ مساوات فی 848.80 روپے فی ماہ ہے.

کیا حد غربت سے نیچے رہنے والے ہر شخص   VTI   میں داخلہ لے سکتا ہے؟

نہیں ۔ صرف مسلمان مستحقین زکوہ ۱۵سے ۳۵ سال کے درمیان اور حد غربت سے نیچے اہل ہیں اور اس کورس کے لئے داخلہ کے معیار کی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہوں

MOZU   اسکالرشپ فارم کہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے ؟

MORA   اسکالرشپ فارم تمام   VTIs   میں دستیاب ہیں.

داخلہ اور  MOZU  اسکالرشپ فارم کہاں جمع کرائے جائیں ؟

جس  VTI  میں داخلہ چا ہئے، وہاں مقامی زکوہ کمیٹی سے  MORA-1 Technical Form  کے حصہ بی پر استحقاق حاصل کرنے کے بعد، فارم میں جمع کرادیں

MOZU-1 Technical Form  کیا ہے اور اسے کہاں سے حاصل کرنا ہے ؟

یہ MOZU  اسکالرشپ فارم کا حصہ ہے اور VTI  کے  Prospectus میں بھی دستیاب ہے

استحقاق کے تعین کرنے کا مجاز کون ہے ؟

مقامی زکوہ کمیٹی استحقاق کے تعین کرنے کی مجاز ہے اور  MORA-1 Technical Form  کے حصہ بی پر استحقاق کی سند جاری کرتی ہے

کیا کوئی شخص اپنے ڈومیسائل سے مختلف ضلع کے  VTI  میں داخلہ لے سکتا ہے ؟

جی ہاں. مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق.

VTI  کی طرف سے پیش کردہ کورسز کے اخراجات اور فیس کیا ہیں ؟

فیس سمیت تمام ٹریننگ اخراجات کو MORA Stipend (technical) سے پورا کیا جاتا ہےجو زکوۃ کے فنڈز سے مستحق trainees کو دیا جاتا ہے Trainees کو ٹریننگ اور VTI کی سرگرمیوں کے سلسلے میں کچھ بھی اپنے جیب سے خرچ نہیں کرنا پڑتا ہے

VTIs کہاں واقع ہیں اور ان کے پیش کردہ کورسز کون سے ہیں ؟

VTIs کی فہرست ان کے پتوں اور پیش کردہ کورسز کے ساتھ اس ویب سائٹ میں دستیاب ہے، تفصیلات کے لئے براہ کرم اس ویب سائٹ کے "انسٹی ٹیوٹ نیٹ ورک" سیکشن چیک کریں

VTIs میں کون کونسے کورسز پیش کئے جارہے ہیں اور ان کا دورانیہ اور داخلہ کا معیار کیا ہے ؟

یہ معلومات اس ویب سائٹ کے "ٹریڈ" سیکشن میں دستیاب ہے

میں VTI میں داخل ہونے کے لئے کیسے درخواست کرسکتا ہوں ؟

اگر آپ اہل امیدوار ہیں تو، آپ داخلہ اور MORA فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور صحیح طریقے سے بھرنے کے بعد کے MOZU-1 Technical Form حصہ بی پر استحقاق کی سند اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ VTI کو بھیج دیں

میں کہاں سے VTI  کا  Prospectus  حاصل کرسکتا ہوں ؟

متعلقہ  VTI  سے ۔

داخلہ فارم کے ساتھ کونسی دستاویزات جمع کرائی جائیں ؟

داخلہ فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات جمع کرائی جائیں

ا ۔ صحیح طریقے سے بھرا ہوا اسکالرشپ فارم کا حصہ A اور حصہ B ( MORA-1 Technical Form کے حصہ بی پر استحقاق کی سند ) اور بمعہ دو عدد تصاویر

ب۔ داخلے کے لئے کم از کم تعلیمی اہلیت کے دستاویزی ثبوت (میٹرک، مڈل،​ پرائمری اور​ سکول چھوڑنے کی سند کی فوٹو کاپی)

ج۔ امیدوار کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ( اگر ۱۸ سال سے زائد عمر ہے ) یا پھر والد ​یا سرپرست کی ( اگر ۱۸ سال سے کم عمر ہے )۔ عمر کا دستاویزی ثبوت ( اگر ۱۸ سال سے کم ہے )

د۔ دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر

س۔ تجربے کا سرٹیفکیٹ۔ اگر پہلے سے تجربہ رکھتے ہیں جس ہنر میں داخلہ لینا ہے ( یہ ایک اضافی اہلیت ہے، تاہم کسی بھی تجربے کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں )

کیا  VTIs  میں داخلوں کی اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے ؟

جی ہاں داخلوں کی اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے داخلہ کے بارے میں بینرز اور پوسٹر وغیرہ کو نمایاں مقامات پر بھی دکھایا جاتا ہے

میں  PVTC  یا  VTIs  میں کسی نوکری کے لئے کیسے درخواست کرسکتا ہوں ؟

فی الحال  PVTC  اور  VTIs  میں دستیاب ملازمتوں کی اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے اور  National Testing Service  کے زریعے ملازمت پر رکھا جاتا ہے