افرادی قوت کسی بھی ادارے کا اثاثہ ہوتا ہے PVTC اپنے لوگوں کی تربیت اور ترقی پر بہت زور دیتا ہے اور اس مقصد کیلئے اچھی خاصی رقم مختص کرتآ ہے اپنے مینیجرز، پرنسپل، اساتذہ، AAO ، APOاور دوسرے معاون عملے کے مسلسل تربیت کیلئے ایک بہترین ادارہ گرین ٹائون لاہور میں قائم کیا ہے
نئے تعمیر شدہ چار منزلہ ادارے میں تین کورسز کو بیک وقت منعقد کرنے اور پچھتر لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کی گنجائش ہے یہ کورسز قابل افراد تیار کرتے ہیں اور قابل افراد خود یا مہمان مقرر پیش کرتے ہیں عالم اور ماہر افراد مشہور اداروں سے بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی مہارت اور تجربہ کورس میں شامل افراد تک پہنچاسکیں