ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ
پی وی ٹی سی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) ڈیپارٹمنٹ فروری ۲۰۱۲ میں تشکیل دیا گیا اس شعبہ کا اہم مقصد ادارہ میں منصوبہ بندی، انتظام، رہنمائی، قابو رکھنا اور تجویز کردہ ضابطہ سے مربوط رکھنا اور حکمت عملی طے کرنا ہے مزید افعال میں عملی ٹیم کے ذریعہ VET منصوبوں کی منصوبہ بندی، حصول اور عملدرآمد شامل ہے ان منصوبوں کو حکومت پنجاب، وفاقی حکومت، اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے چندہ سے چلایا جاتا ہے پی وی ٹی سی نے ۵۱ منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے جن میں سے ۴۴ منصوبے کامیابی سے مکمل ہوے اور ۷ زیر تکمیل ہیں آر اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ نے ان منصوبوں کی طے کی گئی شرائط پر کامیاب عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل عملی ٹیم اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ مربوط رہتا ہے