پی وی ٹی سی کامیاب نمونہ
1. پی وی ٹی سی ایک نہایت ہی منفرد تصور ہے جو زکوۃٰ کی امداد کو غربت کے خاتمہ کیلئے بذریعہ فنی تربیت استعمال کرتا ہے۔ یہ تصور میاں شہباز شریف نے اپنی پہلی حکومت 1998ء میں دیا۔
2. EEA اور IYFکے مطابق پی وی ٹی سی مثالی ماڈل ہے۔ جو زکوۃٰ کے فنڈز کو استعمال کر کے فنی تربیت دے رہا ہے اور غریب افراد کی بحالی کیلئے کام کررہا ہے۔
3. Punjab Growth Strategyکے ہراول دستہ کے طور 2018کے آخر تک 480,000 بچے فنی تربیت سے مستفید ہوچکے ہونگے۔
4. انٹرنیشنل ادارے GIZ،PSDF،UNICEFاور برٹش کونسل اور ملکی اداروں کے تعاون سے غربت کو مٹانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
5. 92مختلف اقسام کے نصاب کو پڑھانے کے علاوہ CBT 13اورCity & Guilds 8 کورسز کو اپنے انسٹی ٹیوٹس میں پڑھا رہا ہے۔
6. پی وی ٹی سی واحد ادارہ ہے جو گورنمنٹ کی خالی اور کم استعمال ہونے والی عمارتوں کو استعمال کر رہا ہے۔
7. پی وی ٹی سی کی سالانہ تربیت کی گنجائش 200,000طالب علم ہے جن میں 82% گریجویٹس ملازمت حاصل کرچکے ہیں۔
8. پی وی ٹی سی کے پاس اپنی مثال آپ Staff & Teacher Training Institute (STTI) ہے جو نہ صرف اساتذہ کی تعلیمی تربیت بلکہ شخصیت سازی میں بھی مصروف عمل ہے۔
9. خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ہمیشہ Gender Balance کو قائم رکھا ۔ جو کہ اس وقت 50:50ہے۔
10. تمام ٹرینیز کیلئے لائف سکلز(Life Skills) اور Entrepreneurship کی تعلیم وتربیت لازمی ہے۔
11. چھوٹے بلا سود قرضوں کی فراہمی میں ان لوگوں کیلئے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہے۔اُن کو سہولت فراہم کرتا ہے۔
12. ہر ٹر ینی کیلئے دو مہینہ کیلئےOJT لازمی ہے۔تا کہ اسے اپنے شعبہ کی صنعت کے ساتھ منسلک رہنے کا تجربہ حاصل ہو۔
13. ملازمت کے حصول میںBoard of Management اور Career Guidance & Job Placement Centreگریجویٹس کی معاونت کرتے ہیں۔
14. پی وی ٹی سی کے تین تربیت یافتہ بچوں نے انٹرنیشنل ایورڈز حاصل کیے ہیں۔
15. ہر وی ٹی آئی میں Enterprise Competition کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تاکہ ان میں مقابلہ کا رحجان پیدا ہو۔
16. پی وی ٹی سی نے پاک فوج کے تعاون سے سوات میں بھی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے۔ جو جنگی جنوں سے متاثرہ بچوں کو علم و ہنر سے آراستہ کر رہا ہے۔